وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سینٹر کامران مائیکل کو وزیر برائے شپنگ و ہیومن رائٹس بنا کر مسیحی عوام کے دل جیت لئے

پیر 10 جون 2013 17:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 10جون 2013ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سینٹر کامران مائیکل کو وزیر برائے شپنگ و ہیومن رائٹس بنا کر مسیحی عوام کے دل جیت لئے ہیں یہ بات مسیحی حلقوں میں کثیرآبادی کے علاقے وارث پورہ اور مدینہ ٹاؤن کے مسیحیوں نے کہی ان کا کہنا تھا کہ میاں برادران نے ہمیشہ سے ہی اقلیتوں بلخصوص مسیحیوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ملک کی 65 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی مسیحی کو وزیر خزانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اسی وزیر خزانہ کو سینٹر بنا کر مسیحی قوم پر احسان عظیم کیا ہے اور اب ان کو شپنگ اور ہیومن رائٹس کا وزیر بنا کر یہ بات ثابت کردی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا جو نعرہ ہے کہ پاکستان میں سب برابر کے شہری ہیں وہ پورا ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف بہت جلد بجلی ، گیس اور بے روزگاری پر قابو پالیں گے اور سابق حکومت کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کو عوام کے سامنے لیکر آئیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وفاقی وزیر سینٹر کامران مائیکل انسانی حقوق کی وزرات کا بہترین طریقے سے استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور روداری کو فروغ دیں گے اور اقلیتوں کے لئے ایک مربوط پالیسی مرتب کریں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے مسیحی جیالے اور متوالے اور ذمہ دران انشاء اللہ فیصل آباد میں ان کی آمد فقید المثال استقبال کریں گے اور مسلم لیگ ن کو اپنی وفاداری کا بھرپور یقین دلائیں گے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں