فیصل آباد: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

ہفتہ 6 جولائی 2013 19:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2013ء) فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 5 بچوں کی ماں دم توڑ گئی، خاتون کے انتقال پر ورثاء نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کی رہائشی خاتون 3 روز قبل ماں بنی تھی، طبیعت خراب ہونے پر اسے الائیڈ اسپتال لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خاتون کو مبینہ طور پر کئی گھنٹوں تک طبی امداد نہیں دی گئی جس کے باعث اس کا انتقال ہوگیا۔ ورثاء نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا اور اسپتال کے شیشے توڑ ڈالے۔ ورثاء نے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں