فیسکوکے صارفین کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج چارجز کی رضاکارانہ طور پر واپسی کیلئے ٹی ایم اے جناح ٹاؤن میں نیب سہولت سنٹر قائم

منگل 9 جولائی 2013 21:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جولائی۔ 2013ء) قومی احتساب بیورو(نیب ) نے فیسکوکے صارفین کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج (FPA)چارجز کی رضاکارانہ طور پر واپسی کیلئے ٹی ایم اے جناح ٹاؤن میں نیب سہولت سنٹر قائم کر دیا ہے جو کہ رواں ہفتہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

صارفین سے التماس ہے کہ وہFPA رضاکارانہ واپسی کی درخواستیں و مسائل کے حل کیلئے مقامی سطح پر سہولت سنٹر پررابطہ کریں تاکہ ان کے مسائل مقامی سطح پر سہولت سنٹر میں حل کئے جا سکیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کے مسائل کے حل کیلئے نیب لاہور جانا پڑتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں