فرقہ پرستی کو ختم کر کے آپس میں اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم کرنا ہوگی،فرقوں کی لڑائیاں اتحاد امت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،دشمنان اسلام ہمیں فرقو ں میں تقسیم کرکے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں،گذشتہ عرصہ سے خطہ میں امریکہ و نیٹوکی موجودگی کا بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایا، پاکستان کے پانیوں پر قبضے کرتے ہوئے بیسیوں ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کے پانیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ، امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کاتربیتی نشست سے خطاب
ہفتہ 13 جولائی 2013 16:41
(جاری ہے)
وہ ہفتہ کو فیصل آبادکے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر واقع مقامی شادی ہال میں افطارڈنر اورسمن آباد میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کررہے تھے ۔امیر جماعة الدعوة نے کہا کہ فرقوں کی لڑائیوں سے کفار کومسلم امت کی صفوں میں گھسنے کے مواقع مل رہے ہیں اورانہی لڑائیوں سے فائدے اٹھا کر کفار مسلم ممالک پر قبضوں کیلئے کوشاں ہیں،اس لئے آج فرقوں میں بٹنے کا وقت نہیں بلکہ فرقوں اور آپسی مخالفانہ ر ویہ ترک کر کے اسلام اور مسلمانوں کے استحکام کی جنگ لڑنے کیلئے ایک امت کے تصور کو مضبوط کرنے کا وقت ہے۔
حافظ محمد سعید نے کہا کہ نائن الیون کے بعد جب نیٹو و امریکہ افغانستان میں آئے تو پہلے دن سے بھارت نے امریکی ایماء پر پاکستان کے پانیوں پر قبضہ شروع کر دیا تھا اوران پر ڈیموں کی تعمیرات کا سلسلہ شروع کیا، پاکستان کے پانی پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے پاکستان کو معاشی طور پر اپاہج بنانے کے منصوبے پرگامزن ہوگیا تھا اسی منصوبے کے تحت پاکستان کے پانی پر بیسیوں غیر قانونی ڈیمز تعمیر کر لئے گے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپین تھنک ٹینک خود اپنی ریسرچز میں تسلیم کر رہے ہیں کہ دوہزار تیس کے بعد دنیا کے منظر نامے میں بڑی تبدیلیاں آچکی ہونگی ،سترہ سال کے بعد دنیا کے باری لیڈنگ ممالک میں ایک پاکستان بھی ہوگالیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایسا تب ہی ممکن ہے جب ہمیں خود کو تبدیل کر نا ہو گا اور پاکستا ن میں اسلامی نظام کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں پر مختلف حیلوں بہانوں سے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور ہمیں اسلام کی جانب سے عطاء کی گئی انفرادیت کو چھیننے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔بر ما کے مسلمانوں پر امن و آتشی کے دعوے دار بدھوں نے حملے شروع کئے تو اپنی جانیں بچا کر دوسرے ممالک کی جانب ہجرت کرنے والے برمی مسلمانوں پربھی بھارتی و تھائی سرحدی فورسز نے حملے کر کے انکوختم کرنے بدھ منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالا۔متعلقہ عنوان :
فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تشدد کے واقعات پر سی پی او فیصل آباد کا نوٹس، بچے پر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار ، تشدد کا نشانہ بننے والی ..
کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو کے اقدامات کا جائزہ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
جائیکا ہیڈکوارٹرمشن واٹر سیکٹر کے تین رکنی وفد کا واسا فیصل آباد کا دورہ
الائیڈ ہسپتال II میں شعبہ امراض نفسیات کے زیراہتمام حاملہ ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور پاکستان ریلویز سے کلیئرنس کے بعد ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، چیف ..
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں روٹی ونان کی مقررہ قیمت اور وزن کی چیکنگ کے لئے تمام انتظامی مشینری ..
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ، کوئٹہ، ملتان اور لاہور کی اپنے میچوں میں کامیابیاں
محکمہ زراعت کی ہدایت، کپاس کے کاشتکار اپریل کے دوران پودے سے پودے کافاصلہ 9سے12انچ رکھیں
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ریڈیو اورٹیلی ویژن سے نشر ہونےوالے موسمی پیغامات کو توجہ سے سننے کی ہدایت
گندم تھریشننگ کے دوران اڑنے والا گردو غبار ڈسٹ الرجی کا باعث بن سکتاہے، دمہ، سانس، دل کے مریض پاس جانے ..
پیاز کو مناسب وقت پر برداشت کرکے 6ماہ تک ذخیرہ کیاجا سکتاہے،ماہرین زراعت
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان