حکومت قومی بجٹ کے موقع پر آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہو گئی ،عالمی قوتوں نے آئی ایم ایف کے ذریعے معاشی بحران پیدا کر کے پاکستان کو سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا ، عوام کا احساس شدت اختیار کر رہاہے کہ جاگیردار، سرمایہ دار ، پاور پالیٹکس کے رسیا اور ریاست کے تمام ستون غریب عوام کے خلاف متحد ہو گئے ،بجلی اور تیل کا بحران قومی معیشت کے لیے کینسر بنادیا گیا، گزشتہ 65 سال سے جاری معاشی پالیسی جاری رکھی گئی تو خود انحصاری نہیں ملک میں غربت ، بے روزگاری ، بدامنی اور جرائم کا سیلاب آئے گا ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کاتقریب سے خطاب
ہفتہ 13 جولائی 2013 22:09
(جاری ہے)
وفاقی حکومت نے احساس نہ کیا تو ملک بغاوت اور انارکی کا شکار ہو جائے گا۔وہ ہفتہ کوفیصل آباد میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ کراچی میں ایم کیو ایم نے بھتہ خوری ، دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ اور ناجائز فروشی کا جو راج قائم کیاتھا اسی کلچر کو پی پی پی ، اے این پی نے بھی اختیار کیا ، آج جرائم پیشہ مافیا بن گئے ہیں ۔رینجرز ، پولیس اور حساس خفیہ ادارے کرپشن کی وجہ سے مافیا کے سامنے مفلوج ہیں یا ان کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں اور ناجائز دولت ، ناجائز ہیرے جواہرات ، جائیدادوں کے لیے وہ اپنی حکومت کے سامنے جوابدہ ہیں لیکن کراچی میں یہ احساس ندامت شدت سے پیدا ہورہاہے کہ مہاجر ازم ، حقوق کے حصول کے لیے کراچی کے عوام سے کتنا بڑا دھوکہ ہوتارہا ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ کراچی میں جماعت اسلامی ہی حالات کو سدھار سکتی ہے اور کراچی کے امن کا مستقبل جماعت اسلامی کے ساتھ ہی وابستہ ہے ۔اس موقع پر سید احسان اللہ وقاص ، عبدالحفیظ احمد ، احمد سلمان بلوچ ، ذوالفقار بھٹی ، ملک محمد دین ، غلام عباس ، ڈاکٹر رفیق مجاہد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عام کاشتکار تک ماحول دوست زرعی ٹیکنالوجی پہنچانا ناگزیر ہے، ممبر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن
پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام "نئی آواز کی تلاش "کے عنوان سے پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی کا آغاز
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
فیصل آباد، عاصم ٹائون میں بیوی کے ناراض ہونے پرشوہر نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش
فیصل آباد،ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے آئس(ہیروئن)کی سپلائی دینے کیلئے آنیوالے وکیل کوگرفتارکرلیا
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ، لاہور، راولپنڈی اور کراچی کی کامیابی
فیصل آباد، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آبادسے نکالے گئے 720 ورک چارج ملازمین کا احتجاج جاری
فیصل آباد، الائیڈ ہسپتال ون کی ٹیلی فون ایکسچینج 6 ماہ سے غیر فعال‘ مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید ..
فیصل آباد،شہر اور گردونواح ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارواتیوں کا سلسلہ جاری
حکومت پنجاب کی گندم پالیسی سے منافع خور اور ذخیرہ اندوزپریشان
حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم نے گونگی بہری خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی، دفتر خارجہ