قومی وسائل لوٹنے والے بجلی و گیس چوروں کو قانون کی سخت گرفت میں لایا جائے گا،ملک توانائی بحران سے دوچار ہے، گیس اور بجلی چور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں،وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحات کاتعین کر لیا، حکومت ترقی کے سفر پر گامزن ہے، پاکستانی عوام، تاجر اور صنعتکار جلد مثبت تبدیلی دیکھیں گے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وزیراعظم کے ہمراہ فیصل آباد میں سوئی گیس کی چوری میں ملوث ٹیکسٹائل ملز کے معائنہ کے موقع پر گفتگو
پیر 15 جولائی 2013 22:35
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک توانائی بحران سے دو چار ہے لیکن گیس اور بجلی چور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں جنہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے ڈی سی او فیصل آباد کو ہدایت کی کہ وہ بجلی اور گیس کی چوری کی روک تھام کے لئے موٴثر آپریشن جاری رکھیں اور اس ضمن میں کسی قسم کے اثر رسوخ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ ان قومی مجرموں کے خلاف مقدمات کی بھرپور اندازمیں پیروی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں جن کے لئے نئے پیداواری منصوبوں کے قیام کے علاوہ بجلی کے لائن لاسز پر قابو پانا اور چوری روکنا اولین ترجیح ہے ۔ڈی سی اونجم احمد شاہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس ٹیکسٹائل مل میں کامیاب آپریشن کرکے گیس کی چوری کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس مل میں 27کروڑ روپے سالانہ مالیت کی گیس چوری کی جارہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں گیس چوری کے 6کیسز پکڑے ہیں جن میں 40کروڑ روپے سالانہ کی گیس چوری کااندازہ ہے۔بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں مختلف کاروباری وصنعتی اور برآمد کنندگان کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ترجیحات کا تعین کرلیا ہے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سمیت بجلی وگیس کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں وسیع پیمانے پر کرپشن میں ہاتھ رنگنے کے علاوہ اس ملک کے ساتھ جو کھیل کھیلا گیا اس سے صنعت وتجارت بری طرح متاثر ہوئی۔وزیراعلیٰ نے صنعتکاروں،تاجروں اورکاروباری افراد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ترقی کے سفر پر گامزن ہے اور پاکستانی عوام، تاجر اور صنعتکار جلد مثبت تبدیلی دیکھیں گے ۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر
فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پراستوارکرنے کیلئے شہری ترقی کے تمام محکموں میں ٹھوس اور پائیدار بنیادوں ..
فیصل آباد،کمشنر سلوت سعید کاڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر عملدرآمدمستقل بنیادوں پر جاری ..
فیصل آباد،ضلع میں انسداد پولیومہم پانچویں روز بھی جاری
فیصل آباد،مقررہ سے کم وزن روٹی ونان فروخت کرنے پر تندوروں کو 15 ہزار روپے جرمانہ
فیصل آباد،محکمہ سول ڈیفنس کا ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ..
فیصل آباد،شہر اور گردونوا ح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جا ری
حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات
ماہِ اپریل میں پنجاب بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 1.80 ملین افراد کی چیکنگ
جماعت اسلامی پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں سے ہونے والی ناانصافی اور معاشی قتل عام
فیصل آباد، مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف