فیصل آباد ، غلام محمد آباد میں شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش کرنیوالی والی دو خواتین سمیت 3ڈاکوؤں کو پکڑ لیا ، پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 2 اگست 2013 18:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2اگست۔ 2013ء) فیصل آباد کے نواحی علاقے غلام محمد آباد میں شہریوں نے ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھسنے والی دو خواتین سمیت 3ڈاکوؤں کو پکڑ لیا ، مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ، لوٹا ہوا مال بھی چھین لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں دو خواتین اور ایک مرد رشتہ دار کا بہانہ کرکے ایک گھر میں داخل ہوئے ۔

گن پوائنٹ پر نقدی ، زیورات سمیت قیمتی چیزیں لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ اہل خانہ نے شور مچا دیا جس پر اہل محلہ نے تینوں ڈاکووٴں کو پکڑ لیا ۔ اہل محلہ نے تینوں کو تشدد اور مارپیٹ کے بعد پولیس کے آنے پر حوالہ پولیس کیا ۔ شہریوں نے لوٹا گیا تمام سامان بھی ڈاکوؤں سے چھین لیا جبکہ 3پسٹل بھی برآمد کیے تاہم پسٹل پولیس کے حوالے کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں