حکومت پنجاب انرجی بحران اوردہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مصروف عمل ہے ‘مسائل ایک رات میں حل ہونے والے نہیں ‘ قوم جلد تبدیلی دیکھے گی‘ پنجاب اسمبلی کی ․رکن کنیر اسحاق کا بیان

پیر 12 اگست 2013 16:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12اگست 2013ء) پنجاب اسمبلی کی ․رکن کنیر اسحاق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف حقیقی معنوں میں غریبوں کے ہمدرد ہیں۔ متاثرین سیلاب اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ عید کے دن گزار کر انہوں نے پسے ہوئے طبقے کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور غریب پروری کا ثبوت دیاہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب انرجی بحران اوردہشتگردی کے خاتمہ کیلئے دن رات مصروف عمل ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی کی بندش کے دورانیہ میں پہلے کی نسبت بہت بہتری آئی ہے یہ مسائل ایک ہی رات میں حل ہونے والے نہیں ہیں۔ جب حالات بدلیں گے تو پوری قوم دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ایسا بلدیاتی نظام لا رہی ہے جو سب کے لئے قابل قبول ہوگا۔ رانا ثناء اللہ خان وزیر قانون و بلدیات پنجاب ایک زیرک سیاستدان ہیں انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایسا نظام مرتب کرکے پیش کردیا ہے جو اقتدار کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کا واضح ثبوت ہوگا۔ موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں مخلص ہے جس پر قانون سازی جاری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں