چیف جسٹس کا اپنے گاؤں کا خفیہ دورہ ،عزیزوں کی وفات پر فا تحہ خوانی اور عید ملے

اتوار 18 اگست 2013 22:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18اگست۔ 2013ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اتوار کو فیصل آبادمیں اپنے آبا ئی گاؤں چک مزارع کا دورہ کیا اوہ اس دوران عزیز واقارب سے ملے اور وفات پا جانے والے بعض عزیزوں کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی ، چیف جسٹس کے اس دورے کو انتہا ئی خفیہ رکھا گیا مختلف قا نون نا فذ کر نے والے اداروں نے تاہم سکیورٹی کا سخت بندوبست کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق چیف جسٹس پہلے فیصل آباد کی گل فشاں کالونی میں اپنے کزن کے گھر آئے اور وہاں کچھ دیر ٹھہرنے کے بعد وہ آبائی گا ؤں چک مزارع گئے اور وہاں اپنے ایک عزیز کی وفات پر فا تھ خوانی کی اور دیگر عزیزو اقارب سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد بھی دی ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہا ئی سخت انتظا مات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں