وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی ہدایات پرفیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ

منگل 20 اگست 2013 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اگست۔ 2013ء) وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی ہدایات پرفیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔بجلی چوری کے خلاف ٹاسک فورسز کا دائرہ کارفیصل آباد کے بعد سرگودھا،خوشاب اور بھکرتک وسیع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ لاہور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو فیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خاں ،ڈی سی او سرگودھا ،خوشاب اور بھکر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیسکو میں جاری بجلی چوری کے خلاف مہم کا جائزہ لیا گیا اور ٹیموں کی کارکردگی پر اظہاراطمینان کیا گیا ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فیسکو ریجن کے جن اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے وہاں اس مہم کو سیلابی حالات نارمل ہونے پر چلایا جائے گا تاکہ بجلی چوری جیسے اس مکروہ اور قومی جرم کا قلع قمع کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں