فیصل آباد ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ ، زرعی ترقیاتی بنک کے منیجر اور ڈپٹی منیجر جاں بحق

منگل 3 ستمبر 2013 13:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3ستمبر 2013ء) فیصل آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ سے زرعی ترقیاتی بنک ستیانہ کے منیجر اور ڈپٹی منیجر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو فیصل آباد میں ستیانہ روڈ اعوان والی پلی کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے زرعی ترقیاتی بنک کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بنک کی گاڑی پر سوار منیجر رانا نوید اور ڈپٹی منیجر مظہر عزیز گل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق منیجر31 گ ب جبکہ ڈپٹی منیجر2 چک رام دوالی کے رہائشی تھے اور بنک جا رہے تھے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کے پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ ہسپتال بھجوا دیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں