فیصل آباد اور حب میں ٹریفک کے مختلف واقعات کے دوران 4 افراد جاں بحق‘ 3 زخمی

اتوار 8 ستمبر 2013 13:24

فیصل آباد/حب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8ستمبر۔2013ء) فیصل آباد اور حب میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں سمندی روڈ پر بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹریلر راہ گیروں سے ٹکرا گیا۔ جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہے ، حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ دوسرا حادثہ بلوچستان کے علاقے حب میں آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا۔ اوتھل کے قریب دو ٹرک ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں