فیصل آباد میں دو پولیس اہلکاروں میں جھگڑا ، ساتھی اہلکار نے فائر کرکے کانسٹیبل کو قتل کردیا ، ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

ہفتہ 28 ستمبر 2013 17:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28ستمبر 2013ء) فیصل آباد میں پولیس لائن میں دو اہلکا ر آپس میں جھگڑ پڑے ، ساتھی اہلکار نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل کو قتل کر دیا ،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر واقع سنٹرل جیل کے قریب پولیس لائن میں موجود دو اہلکار اخبار پہلے پڑھنے پر جھگڑ پڑے جس پر بشارت نامی کانسٹیبل نے ساتھی کانسٹیبل رشید پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ملزم وہاں سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے حاں بحق ہونے والے اہلکار کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور فارنگ کرنے والے اہلکار بشارت کو گرفتار کر کے اس کے خاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں