فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں سی این جی اسٹیشن چار روز کی مسلسل بندش کے بعد تین روز کیلئے کھل گئے ،سی این جی اسٹیشن 4 اکتوبر کی صبح چھ بجے تک تین روز کیلئے کھلے رہیں گے  ذرائع

منگل 1 اکتوبر 2013 20:50

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1اکتوبر۔2013ء) فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں سی این جی اسٹیشن چار روز کی مسلسل بندش کے بعد منگل کو تین روز کیلئے کھول دئیے گئے۔

(جاری ہے)

گیس لو ڈ مینجمنٹ کے تحت ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب ، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ میں سی این جی اسٹیشن گذشتہ چار روز سے بند تھے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ چھ بجے ریجن بھر کے سی این جی اسٹیشن کھول دئیے گئے جس کے بعد صارفین قطاروں میں لگے سی این جی ڈلواتے نظر آئے شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشن 4 اکتوبر کی صبح چھ بجے تک تین روز کیلئے کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں