فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی سے نوجوان کی ایک ماہ پرانی لاش برآمد

جمعرات 3 اکتوبر 2013 15:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اکتوبر 2013ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں نوجوان کی ایک ماہ پرانی لاش ملی ہے جسکی شناخت نہیں ہو پا رہی ،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر الائیڈ ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے پولو گراوٴنڈ میں نوجوان کی لاش ملی تو طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے تھانہ سول لائن کو لاش ملنے کی اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق لاش ایک ماہ پْرانی ہے جسکی شناخت نہیں ہو پا رہی۔ پولیس نے قریبی علاقوں میں اعلانات بھی کروائے۔اور لاش کو قبضے میں لے کر الائیڈ ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دی ہے۔ تاہم نوجوان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں