ضمنی انتخابات، حلقہ پی پی 72 پر تحریک انصاف،پی پی 240 پرمسلم لیگ ن کامیاب

پیر 7 اکتوبر 2013 19:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اکتوبر۔2013ء) فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 72 پر ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شیخ خرم شہزاد 23973 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 72 فیصل آباد پر غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شیخ خرم شہزاد نے میدان مار لیا ہے۔

شیخ خرم شہزاد نے 23973 ووٹ لیے جب کہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ لیاقت نے 17626 ووٹ لیےادھر ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 240 میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شمعونہ عنبرین قیصرانی 46441 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔ حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر جشن منایا اور مٹھایاں تقسیم کیں۔تونسہ شریف میں مسلم لیگ ن کی امید وار شمعونہ عنبرین قیصرانی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر سابق رکن صوبائی اسمبلی میر بادشاہ قیصرانی کی رہائش گاہ پر کارکنان کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے آزاد امیدوار خواجہ داؤد سلیمانی نے 39 ہزار 371 ووٹ لیے۔

(جاری ہے)

خواجہ داؤد سلیمانی نے الیکشن کو دھاندلی قرار دیتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن سے مبینہ دھاندلی کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں