فیصل آباد: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 60 گرفتار

بدھ 13 نومبر 2013 12:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13نومبر 2013ء) پولیس نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے لئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے ساٹھ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں پولیس نے افغان بستیوں سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ضلع بھر سے ساٹھ مشکوک افراد کو پکڑ لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد اپنی شناخت نہیں کرا سکے۔ فیصل آباد میں محرم الحرام سے پہلے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں