سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے زون ون اور زون ٹو کے سی این جی سٹیشن کو گیس کی فراہمی کاشیڈول جاری کردیا ،مذکورہ ریجنز کے صنعتی اداروں کو بھی اسی شیڈول کے مطابق گیس ملے گی

منگل 26 نومبر 2013 16:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26نومبر 2013ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے زون ون اور زون ٹو کے سی این جی سٹیشن کو 48 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی کاشیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصل آباد ریجن سمیت زون ٹو میں شامل دیگر علاقوں کے سی این جی سٹیشن کو منگل 26 نومبر کی صبح 6 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے جو کل 28 نومبر بروز جمعرات کی صبح 6 بجے تک بحال رہے گی۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ فیصل آباد ریجن کے ترجمان کے مطابق واں ہفتہ کے دوران زون ون میں شامل ریجنز کو جمعہ 29 نومبر کی صبح 6 بجے سے آئندہ 48گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی کاسلسلہ بحال کیاجائیگا اور سی این جی سٹیشن اتوار یکم دسمبر کی صبح 6 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ ریجنز کے صنعتی اداروں کو بھی اسی شیڈول کے مطابق گیس ملے گی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں