گنے کے کاشتکاروں کے مسائل حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں انفورسمنٹ کمیٹیوں کا قیام

جمعہ 13 دسمبر 2013 17:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13دسمبر 2013ء)ڈی سی اونورالامین مینگل نے ضلع میں گنے کے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں انفورسمنٹ کمیٹیز تشکیل دی ہیں جن میں کاشتکاروں اورشوگر ملز کے نمائندوں کے علاوہ ای ڈی او(زراعت)،ڈی اولیبر،سب ڈویژنل پولیس آفیسر اورمارکیٹ کیٹی کے نمائندے کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ انفورسمنٹ کمیٹیز کرشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کی وزن میں ہیرا پھیری،ناجائز کٹوتی،ناجائز کنڈوں اور دیگر متعلقہ شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے قانونی وانتظامی اقدامات کریں گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں