فیصل آباد،موبائل فون لوٹنے والے ماموں کی فائرنگ سے ڈاکو بھانجا ہلاک ، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا

ہفتہ 14 دسمبر 2013 13:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2013ء) موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو ماموں کی فائرنگ سے ڈاکو بھانجا ہلاک ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں پیش آیا جہاں ایک ڈاکو احسان نے اپنے بھانجے لقمان کے ساتھ میڈیکل کلینک پر ایک ڈاکٹر سے موبائل فون چھینا لیکن فرار ہونے کے دوران احسان کے پستول سے گولی چل گئی جو ااس کے بھانجے لقمان کو لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، اس دوران وہاں جمع ہونے والے لوگوں نے احسان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں