پاکستان کے مشکل دن سابق حکمرانوں کے ساتھ ہی رخصت ہو گئے ‘محمد سعید انصاری،11 مئی کی تبدیلی سے ملک و قوم کی حقیقی ترقی و خوشحالی کا راستہ ہموار ہونا شروع ہو گیا ہے

پیر 16 دسمبر 2013 12:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16دسمبر 2013ء) ممتاز سیاسی رہنما محمد سعید انصاری اور ڈاکٹر محمد ذکی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مشکل دن سابق حکمرانوں کے ساتھ ہی رخصت ہو گئے ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے11 مئی کی تبدیلی سے ملک و قوم کی حقیقی ترقی و خوشحالی کا راستہ ہموار ہونا شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا دجہ ملنے پرعالمی برادری کی طرف سے موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی بہتر پرفارمنس کا نتیجہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے پاکستان کو ٹیکسٹائل کی 900 اوردیگر شعبوں کی 1600 سے زائد مصنوعات کویورپ کے 27ممالک مین بغیر ڈیوٹی برآمدکرنے کی سہولت حاصل ہوگی جس سے ملک کی صنعت و تجارت پر چھائے ہوئے خطرات و مایوسی کے بادل چھٹ جائینگے اور ملکی معیشت پر اسکے خوشگوار اثرات مرتب ہونگے لوگوں کو روز گار ملے گا اورعوام مہنگائی کا کسی حد تک مقابلہ کر سکیں گے تاہم انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف مطالبہ کیا کہ وہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں ورنہ پاکستان کو جی ایس پی سٹیٹس ملنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا -

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں