چوتھا انٹرریجن سی ایم وومن ہاکی کپ ٹورنامنٹ 8جنوری سے شروع ہوگا

جمعہ 27 دسمبر 2013 12:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27دسمبر 2013ء) چوتھا انٹرریجن سی ایم وومن ہاکی کپ ٹورنامنٹ 8سے 13جنوری تک فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹاؤن میں کھیلا جائیگااس بات کا اعلان ریجن وومن ہاکی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے کللاس میں کیا گیا جو گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن میں صدر ریجن وومن ہاکی ایسوسی ایشن/چےئرپرسن پنجاب وومن ہاکی ایسوسی ایشن/ایم این اے بیگم خالدہ منصور کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کللاس میں ایم پی اے کنیز اسحاق، وائس پریذیڈنٹ پنجاب وومن ہاکی ایسوسی ایشن شگفتہ لیاقت رندھاوا،رجسٹرار گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی راشدہ ظفر،روبینہ مشرف،ڈاکٹر سعیدہ بانورشم، مس رخسانہ بتول،ڈاکٹر ارم عبداللہ،فرزانہ اعظم،مس روبینہ انجم،مس امتیاز،مس نورین،چاند پروین،مسز رضیہ ودیگر نے شرکت کی۔کللاس کے دوران ایم این اے بیگم خالدہ منصور کو چوتھے انٹر ریجن سی ایم وومن ہاکی کپ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے چےئرپرسن منتخب کیا گیا ۔اس موقع پر وائس چےئرمین پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن وونگ پروین گل نے ایم این اے بیگم خالدہ منصور کو پنجاب وومن ہاکی ایسوسی ایشن کی چےئرپرسن منتخب ہونے پر انہیں نوٹیفکیشن کی کاپی بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں