گھوٹکی ‘ پک اپ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 افراد ہلاک

بدھ 22 نومبر 2006 12:07

گھوٹکی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22نومبر2006 ) کے نواحی علاقے میں موٹر سائیکل اور پک اپ میں تصادم میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ گھوٹکی عادل پور میں گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب عادل پور سے گھوٹکی آنے والی موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں دو افراد الیاس چاچڑ اور فیصل میمن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے پک اپ کو اپنے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں