گھوٹکی،گیس سے دم گھٹنے سے 4بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

پیر 21 جنوری 2008 19:54

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2008ء) گھوٹکی کے گاوٴں چک عصمت میں چار بچوں سمیت پانچ افراد گیس سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونیوالوں میں کسان عبدالخالق،تیرہ سالہ صوبیہ، نو سالہ سانیہ، چھ سالہ رمشہ اور آٹھ سالہ رازق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب سردی سے بچنے کیلئے مقتول خاندان نے کمرے میں کوئلے کی انگیٹھی جلائی جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کمرے میں سوئے ہوئے پانچوں افراد آگ کے دھویں کے باعث دم گھنٹے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔واقعے کے بعد پورا علاقہ میں سوگ کا سماں ہے ۔ تمام لاشوں کو سپرد خاک کردیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں