گھوٹکی ، دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ، چار زخمی

اتوار 22 جون 2008 11:49

گھوٹکی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22جون2008 ) گھوٹکی میں ایک گھر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ماں بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے چارافراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق گھوٹکی کے محلہ رحیمو والی میں کباڑی کے گھر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ماں بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جارں بحق ہونے والوں میں گھر کے مالک عبد الرحمان کا چار سالہ بیٹا محمد حسین  عطا ء الرحمان اورخواتین مریم اور شاہدہ جاں بحق ہوگئیں جو ماں بیٹی بتائی جاتی ہیں زخمیوں میں عبد الرشید  بخشو  رخسانہ اور نامعلوم شامل ہیں جنہیں فوری طورپر طبی امدادکیلئے گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ایس ایچ او گھوٹکی اللہ ودھائیو پتافی کے مطابق محلہ رحیمو والی میں کباڑی عبد الر حمان کے گھر میں رکھے اسکریپ کوکاٹا جا رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں