ڈھرکی:نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے چار افراد کو ہلاک کردیا واقعے کے بعد کوبھر برادری کے سینکڑوں افراد نے لاشیں رکھ کر قومی شاہراہ بند کردی پولیس نے شر برادری کے سردار احمد یار شر سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 22 مئی 2009 11:27

ڈھرکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔22مئی 2009 ء) سندھ کے علاقے ڈھرکی کے قریب گاؤں یعقوب کوبھر میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے سوئے ہوئے چار افراد کو ہلاک کردیا جبکہ واقعے کے بعد کوبھر برادری کے سینکڑوں افراد نے لاشیں رکھ کر قومی شاہراہ بند کردی دوسری جانب پولیس نے شر برادری کے سردار احمد یار شر سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

قتل کئے گئے چاروں افراد گلزاراحمد، مسمات ارشاد، عبداللہ اور امین کی لاشیں سول اسپتال ڈھرکی میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ جبکہ زخمی ہونے والی دو لڑکیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کیخلاف کوبھر برادری کے احتجاج کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ بعد ایس ایچ او اوباوڑو کی قیادت میں دس تھانوں کی پولیس نے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں دس افراد کو گرفتار کیا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں