گھوٹکی ،نہر میں50 فٹ چوڑا شگاف، کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب

پیر 17 جون 2013 13:36

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 17جون 2013ء )گھوٹکی کی ایک نہر میں50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی جبکہ پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ۔محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق گھوٹکی میں نرلی کینال میں 50فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔

(جاری ہے)

جس سے کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔نہری پانی آبادی میں داخل ہونے سے کئی گھر زیرآب آگئے ہیں اور لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ کینال میں شگاف بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پڑا۔ جس کے خلاف لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔ ایس ڈی اومحکمہ آب پاشی واحد بخش چاچڑ نے کہاہے کہ شگاف جلدپرکرلیاجائیگا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں