دہشتگردی پر سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے قابوپا لیا جائیگا، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مربوط پالیسی تیار کی جا رہی ہے، دہشتگردی کے مسئلہ پر سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، گڈانی پاور پارک سے 6600 میگا واٹ بجلی تیار کی جا سکے گی، اس سے بجلی کے بحران میں کمی آئیگی ، کاشغر گوادر ، کراچی ، لاہور موٹر وے کی تعمیر سے خطہ کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ، خطے کی تقدیر بدل جائیگی،حکومت بارش و سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، اس مشکل وقت میں ان کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، ان کی بھرپور امداد کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف کی گھوٹکی میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت

ہفتہ 24 اگست 2013 21:13

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اگست۔ 2013ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلہ کے خاتمہ کیلئے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے قابوپا لیا جائیگا، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت علی اور مربوط پالیسی تیار کی جا رہی ہے، دہشتگردی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، گڈانی پاور پارک سے 6600 میگا واٹ بجلی تیار کی جا سکے گی، جس سے بجلی کے بحران میں کمی آئیگی اورا س کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے، چین کی معاونت سے بننے والی کاشغر گوادر ، کراچی ، لاہور موٹر وے کی تعمیر سے خطہ کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اس منصوبے سے خطہ کی تقدیر بدل جائیگی،حکومت بارش و سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، پریشانی کے اس وقت میں حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھرپور امداد کیلئے حکومت کوئی دقیقہ فروگزاشت اٹھا نہ رکھے گی حکومت کی جانب سے ، ہر ممکنہ امداد کی جائیگی۔

(جاری ہے)

وہ ہفتے کے روز یہاں شینک بند پر زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیر اعظم نے مذیدکہا کہ صوبے سیلاب و بارش زدگان کے امداد و ریلیف کے کاموں میں بھرپور امدادی سرگرمیاں کریں اور احسن طور پرمتاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائے، اس کیلئے انہوں نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کو ہدایات دی ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں صوبوں کے ساتھ جو ممکنہ تعاون کر سکتی ہے اس کا جائیزہ لیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گڈانی پاور پارک سے 6600 میگا واٹ بجلی تیار کی جا سکے گی، جس سے بجلی کے بحران میں کمی آئیگی اورا س کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے، انہوں نے مذید کہا کہ چین کی معاونت سے بننے والی کاشغر گوادر ، کراچی ، لاہور موٹر وے کی تعمیر سے خطہ کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اس منصوبے سے خطہ کی تقدیر بدل جائیگی، دہشتگردی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے مسئلہ کے خاتمہ کیلئے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے قابوپا لیا جائیگا، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت علی اور مربوط پالیسی تیار کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، کیونکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اس کامسئلہ کا پائیدار حل نہایت ناگزیر ہے، وزیر اعظم نے کہاکہ گزشتہ دنوں بارشیں بہت ہوئی ہیں جس سے خیبر پختونخواہ ،سندھ پنجاب اور بلوچستان متاثر ہوئے ہیں، جبکہ مذید پبارشوں کی پیشگوئی ہے، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت اس ضمن میں ہرممکنہ تعاون کریگی، انہوں نے کہا کہ صوبے سیلاب و بارش متاثرین کی بحالی و ر ریلیف کے کاموں میں بھرپور طور پر کام کریں اور اس سلسلہ میں متاثرین کے تمام مسائل و مصائب کاتدارک کریں، وزیر اعظم نے مذید کہا کہ حالیہ بارشوں سے بہت لوگ متاثر ہوئے ہیں چند قیمتی جانیں ضائع ہو ئی جن کی خاندانوں کے ساتھ وہ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ، اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو محکمہ آبپاشی سندھ کے سیکریٹری بابر آفندی نے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال ، متاثرین کی بحالی کے کاموں کی بابت بریفنگ دی۔

قبل ازیں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قادر پور سینک بند( ضلع گھوٹکی ) میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم ریلیف کیمپ اور میڈیکل کیمپ کادورہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، سلیم ضیاء ، رکن قومی اسمبلی،سردار علی گوہرمہر، کمشنر سکھر ڈاکٹر نیاز علی عباسی سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے، وزیر اعظم نے اس موقع پر امدادی کیمپ میں موجود متاثرین سے بات چیت کی اور انہیں دی جانیوالی امدادی سرگرمیوں کی بابت معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ضلع گھوٹکی سکھر ڈویژن کے سیلاب و بارش متاثرہ علاقوں کا بھی فضائی جائیزہ بھی لیا ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں