گھوٹکی میں با اثر وڈیروں نے سو سال پرانی رسم کو دوبارہ زندہ کر دیا

منگل 24 جون 2014 21:42

گھوٹکی میں با اثر وڈیروں نے سو سال پرانی رسم کو دوبارہ زندہ کر دیا

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء)گھوٹکی میں با اثر وڈیروں نے سو سال پرانی رسم کو دوبارا زندہ کر دیا وٹے سٹے کے تحت دو کمسن بچیوں کا نکاح اور زبردستی رخصتی کی کوشش ،میڈیا کے پہنچنے پر علاقہ مکینوں نے معصوم بچیوں کو زبر دستی رخصتی سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

معصوم بچیاں مسیحا دھونڈتی رہیں ،پولیس اطلاع کے با وجود بچیوں کو تحفظ فراہم نہ کر سکی ،پولیس بھی با اثر کی مدد گار بن گئی ورچاء کو بچیاں با اثر کے حوالے کرنے کے لیئے دباؤ ،تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے نواحی علاقے جند ودو میرانی میں با اثر ودیرے کی جانب سے ظالمانہ کاروائی ،سو سال پرانی روایت کو تازہ کر دیا وٹے سٹے کے بدلے میں دو معصوم بچیوں کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے زبر دستی شادی کا سرخ جوڑا پہنا کر مہندی لگائی گئی اور با اثر وڈیرے کی جانب سے زبر دستی جرگہ منعقد کر کے جرگے کے فیصلے پر عمل کروانے کے لیئے معصوم بچیوں کے والد کو بیگناہ گرفتار کیا گیا ہے (والدہ رضیہ عباسی)ا س سلسلے میں میدیا کے پہنچنے پر میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے معصوم بچیوں کی والدہ رضیہ عباسی اور زرینہ عباسی اور دیگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 30سال قبل رشتے داروں سے وٹے سٹے کی شادی میں رشتے کیئے تھے لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے بعد انہیں اب کیال آیا ہے کہ معسوم بچیوں کو نکاح کر کے ان کے حوالے کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے انکار پر با اثر وڈیرے سلطان عباسی،اور ایس ایس پی گھوٹکی کے وائرلیس آپریٹر پولیس اہلکار علی حسن عباسی،غلام رسول آدو عباسی،رانو عباسی ،نے علاقے کے با اثر وڈیرے علی مراد مہر کے پاس بلوایا جہا زبردستی ایک جرگہ کیا گیا اور کہا گیا کہ بروں کا کیا ہوا بچوں کو ادا کرنا پڑتا ہے اس لیئے تمہیں بچیوں کا نکاح کرنا پڑے گا اس لیئے کہ تم نے رشتہ دینے مین دیر کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے انکار پر با اثر وڈیروں نے اپنے اثر وسوخ سے بچیوں کے والد اور ورثاء پر جھوٹے مقدمے درج کروا کر اپنے نجی جیل مین قید رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پولیس نے انہین ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی بھیج دیا انہوں نے کہا کہ مردوں کی گرفتاری کے بعد گھروں میں صرف عورتیں موجود تھیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزکورہ با اثر افراد گھروں میں داخل ہو کر عورتوں کو یر غمال بنا کر بچیوں کو زبر دستی ہاتھوں پر مہندی لگا کر رخصت کرنے کی کو شش کی اس دوران ہم نے سرحد پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس نے با اثر افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی انہوں نے کہا کہ جس کے بعد مجبور ہو کر میڈیا کی مدد حاصل کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کے معصوم بچیوں کی زندگی برباد ہونے سے بچا لی انہوں نے کہا کہ سات سالہ ساجدہ ولد محمد کی شادی ظفر عباسی کے ساتھ اور دس سالہ شمائلہ ولد مکھنو کی شادی منور علی وولد غلام رسول کے ساتھ زبر دستی نکاح پڑہایا جا رہا تھا انہوں نے کہا کہ با اثر افراد دھمکیاں دے کر گئے ہیں آج تمہیں میڈیا والوں نے بچا لیا ہے روز روز تمہیں کون بچائے گا ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں