گھوٹکی، پاک فوج میں بھرتی

بدھ 24 ستمبر 2014 17:21

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) پاک آرمی نے پاکستانی نوجوانوں کو آگہی فراہم کی ہے کہ وہ پاک آرمی میں بطور کلرک اور سپاہی بھرتی ہونے کے لیے 13 اکتوبر 2014 سے 31 اکتوبر 2014 تک قریبی آرمی سلیکشن سینٹر پر رابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 13 اکتوبر 2014سے 31 اکتوبر 2014 تک پاک آرمی میں پاکستانی نوجوانوں کو کلرک اور سپاہی بھرتی کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ساڑھے 17 سے23 سال تک کے نوجوانوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ قریبی آرمی سلیکشن سینٹر پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کریں اور اپنی رجسٹریشن کروائیں ۔

اعلامیہ کہ مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلوما سمیت انجینئرنگ اور میڈیکل شعبوں میں اضافی تعلیم رکھنے والے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس حوالے سے خواہشمند نوجوان پاک آرمی کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں