گوجرانوالہ،سابقہ شوہر نے خرچہ کا دعوی دائر کرنے کی رنجش پر ایک بچے کی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 21:30

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء ) فیصل کالونی میں سابقہ شوہر نے خرچہ کا دعوی دائر کرنے کی رنجش پر ایک بچے کی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فیصل کالونی کے رہائشی محمد علی کی بیٹی ساجدہ بی بی کو چھ ماہ قبل اسکے شوہر یامین نے طلاق دے دی تھی جس پر وہ اپنے میکے آکر رہائش پذیر ہو گئی تھی ساجدہ بی بی نے اپنے گیارہ سالہ بیٹے کے خرچے کے سلسلہ میں دعوی دائر کر دیا تھا اس بات کو یامین کو رنج تھا اسی رنجش پر مبینہ طور پر طیش میں آنے والے ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ساجدہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی اس حوالے سے کھیالی پو لیس کہنا تھا کہ تاحال اندراج مقدمہ کیلئے درخواست نہیں دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں