وزیر اعلی پنجاب نے جناح روڈ پر 120بستر کے ہسپتال کی تعمیرکیلئے احکامات جاری کر دیئے ‘ وزیر مملکت ،

تعمیر پر ایک ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے ،فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کرکے حتمی منظوری کیلئے حکومت پنجاب کو بھجوا ئی جا چکی ہے‘ بیرسٹر عثمان ابراہیم

منگل 21 اکتوبر 2014 18:31

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) وزیر مملکت برائے کیپٹل ڈویلپمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن بیرسٹر عثمان ابر اہیم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے جناح روڈ پر 120بستر کے ہسپتال کی تعمیرکیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں منصوبے کیلئے رواں مالی سال میں 20 کروڑ روپے بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپتال کیلئے مجوزہ جگہ کے معائنہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر عثمان ابراہیم نے بتایاکہ ہسپتال کی تعمیر پر ایک ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے جس کی فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کرکے حتمی منظوری کیلئے حکومت پنجاب کو بھجوا ئی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہرکے مغربی علاقہ میں ہسپتال کی تعمیر سے اہل علاقہ کو علاج کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں گی خصوصاً ایمر جنسی صورتحال میں شدید بیمار یا زخمی مریضوں کو فوری ہسپتال منتقل کر کے ان کی جان بچائی جاسکے گی ۔انہوں نے بتایاکہ گوجرانوالہ شہر کیلئے اس اہم ترین میگا پراجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے گی معززین علاقہ نے 120بستر کے ہسپتال کی تعمیر کے اہم منصوبے کی منظوری پر وزیر مملکت اور وزیر اعلی پنجاب کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں