چوروں کو پڑ گئے مور، ڈاکوؤں کا پولیس پر بھتہ کا الزام اور احتجاج

جمعہ 14 نومبر 2014 15:44

چوروں کو پڑ گئے مور، ڈاکوؤں کا پولیس پر بھتہ کا الزام اور احتجاج

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر 2014ء) بھاری اسلحہ اٹھائے ہوئے یہ ڈاکو کسی واردات کی تیاری نہیں کر رہے ۔ گھوٹکی کے علاقے رانوتی میں وارداتیں کرنے والے یہ ڈاکو پولیس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔لوگوں کو لوٹنے والے ان افراد نے پولیس پر انہیں لوٹنے کا الزام لگا دیا ۔ سلطو گینگ کے ڈاکوؤں کا کہنا ہے کہ پولیس ان سے بھتہ لیتی ہے اور بھتہ نہ دینے پر جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا جاتا ہے۔

ڈاکوؤں نے یہ الزام بھی لگایا کہ انہیں اسلحہ بھی پولیس فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکوؤں کا موقف ہے کہ پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے ان کے خلاف آپریشن صرف دکھاوا ہوتے ہیں۔ اس معاملے پر تھانہ راؤنتی کے پولیس اہلکار عبدالشکور کا کہنا ہے کہ سب ڈاکو درجنوں مقدمات میں ملوث ہیں اور پولیس کو بدنام کر رہے ہیں۔ گھوٹکی کے ایس پی ابرار حسین نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا علاقہ ہے جہاں کوئی پولیس اہلکار ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں۔ ان کے خلاف آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں اور ڈاکوؤں کی آمدورفت کے تمام راستے بند کیے ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کا موقف اپنی جگہ لیکن ڈاکوؤں کے ان الزمات کی اعلیٰ سطح پر انکوائری ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں