گھوٹکی میں سفاری پارک کے قریب بس پر فائرنگ سے چھ افراد زخمی ایک مسافر کی حالت تشویشناک

اتوار 30 نومبر 2014 13:24

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) گھوٹکی میں سفاری پارک کے قریب قومی شاہرہ پر موٹر سائیکل سواروں نے مال بردار اور مسافر بس پر فائرنگ کر کے چھ مسافر وں کو زخمی کردیاہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گھوٹکی میں سفاری پارک کے قریب قومی شاہرہ پر تین نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مال بردار گاڑیوں اور مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس کے باعث چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور ماتھیلو ،تحصیل ہسپتال گھوٹکی اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک مسافر کی حالت شویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمی مسافروں کے مطابق جے یو آئی کی ہڑتال کی کال کے باوجود ڈسٹرکٹ پولیس اورنیشنل ہائیویپولیس قومی شاہرہ پر موجودنہیں تھی۔ پولیس کے مطابق واقع کا مقدمہ ابھی درج نہیں کیا ملزمان کی گرفتاری کے ٹیم بنا دی

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں