گھوٹکی ، چوری کے الزام میں جرگہ نے 2 نوجوانوں کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیدیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:38

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) شکار پور کے علاقے گھوٹکی میں جرگے نے چوری کے الزام میں 2 نوجوان کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی میں مخالفین کی نے 2 نوجوانوں پر چوری الزام لگایا جس کے بعد علاقہ میں جرگہ منعقد کیا گیا جس میں دونوں اطراف سے وضاحتیں بیان کی گئیں جس کے بعد چوری کے الزام ثابت ہونے پر جرگہ کے سربراہ نے دونوں نوجوانوں کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیدیا ۔واقعہ کے بعد ایس ایس پی گھوٹکی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور دونوں نوجوان کو حراست میں لے لیا جبکہ جرگہ میں شریک افراد اور سربراہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں