ڈہرکی میں خون کے رشتے دم توڑ گئے ،سگے بھائی نے اپنی بہن کو جائداد ہتھیانے کے لیئے پاگل ہونے کادعوی کرکے کمرے میں قید کردیا،

پانچ ماہ سے خاتون کمرے میں قید ،میڈیا میں خبر آتے ہی ایس ایس پی گھوٹکی کا نوٹس پولیس نے خاتون کو بھائی کی قید سے آزاد کرایا

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:32

ڈہرکی میں خون کے رشتے دم توڑ گئے ،سگے بھائی نے اپنی بہن کو جائداد ہتھیانے کے لیئے پاگل ہونے کادعوی کرکے کمرے میں قید کردیا،

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ڈہرکی میں خون کے رشتے دم توڑ گئے ،سگے بھائی نے اپنی بہن کو جائداد ہتھیانے کے لیئے پاگل ہونے کادعوی کرکے کمرے میں قید کردیا ،پانچ ماہ سے خاتون کمرے میں قید ،میڈیا میں خبر آتے ہی ایس ایس پی گھوٹکی کا نوٹس پولیس نے خاتون کو بھائی کی قید سے آزاد کرا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کی فوجی کالونی کے رہائشی غلام اکبر اعوان نے اپنے ہی خون اپنی سگی بہن مسمات مریم کو جائداد کی لالچ میں پاگل ہونے کا دعوہ کرنے کے بعد پانچ ماہ سے ایک کمرے میں قید کر دیا اس سلسلے میں زرائع کی خبر پر میڈیا نے اس ظالم بھائی کا گھنائنا چہرہ بینقاب کیا تو ایس ایس پی گھوٹکی ابرار حسین نیکوکارا نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈہرکی پولیس کو خاتون کو فوری با زیاب کرانے کا حکم جاری کیا ڈہرکی پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے طالم بھائی کے گھر پر چھاپا مار کر پانچ ماہ سے قید بہن کو آزاد کرا لیابوڑہی بہن نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میں پاگل نہیں ہوں میرا ایک بیٹا ہے اور مینے اپنے والد کی جائداد میں سے اپنے حصے کے حصول کے لیئیایس ڈی ایم ڈہرکی کو درخواست دی تھی جس پر میرے بھائی نے میرے پاگل ہونے کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر مجھے قید کیا تھا انہوں نے کہا کہ میرے والد امید علی کی کروڑوں کی ملکیت ہے اور ان کی وفات کے بعد میرا بھائی غلام اکبر اعوان ساری جائداد اکیلا ہڑپ کرنا چاہتا ہے انہوں نے اعلی حکام اور ایس ایس پی گھوٹکی سے انصاف کی اپیل اور ظالم بھائی کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں