گھوٹکی: 7 سالہ بچی کا بے رحمی سے قتل

اتوار 15 مارچ 2015 12:46

گھوٹکی: 7 سالہ بچی کا بے رحمی سے قتل

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء)

سندھ کے شہر گھوٹکی میں 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جس کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ ڈان نیوز کے مطابق گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں شعبان لاشاری کی رہائشی سات سالہ بچی امنہ گذشتہ رات سے لاپتہ تھی۔ پولیس کے مطابق بچی آمنہ کے دونوں کانوں کی بالیاں اتارنے کے بعد بچی کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش پرائمری اسکول میں پھینکی گئی۔ آمنہ گزشتہ شب لاپتہ ہو گئی تھی، بچی کے ورثاء رات بھر اسے تلاش کرتے رہے لیکن وہ نہ مل سکی، صبح سرکاری اسکول کی دیوار کے ساتھ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش تحویل میں لیا اور اسپتال منتقل کر دیا۔ فوری طور پر مقدمے کا اندراج نہ ہوسکا البتہ پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں