گھوٹکی،ٹارچر سیل کا انکشاف، کراچی سے گرفتار7 افراد رکھے گئے

ہفتہ 25 اپریل 2015 12:59

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں امام بارگاہ کالونی میں پولیس ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ، ٹارچر سیل میں کراچی سے گرفتار کئے گئے سات افراد کو رکھا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈہرکی امام بارگاہ کالونی میں پولیس کا نجی ٹارچر سیل موجود ہونے کا انکشاف ہو ا۔

(جاری ہے)

صحافیوں کی ٹیم جب ٹارچر سیل پر پہنچی تو پولیس کی جانب سے کوریج سے روکا گیا۔ صحافی ٹارچر سیل میں موجود سات افراد تک پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ پولیس نے انہیں کراچی سے گرفتار کیا ہے اور یہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گرفتارشدگان نے جعلی پولیس مقابلے میں اپنی ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں