گھوٹکی میں پنجاب پولیس کامقابلے میں 11 ڈاکو ہلاک کرنے کا دعویٰ،تھانہ ماچھکہ کی حدود میں مقابلے کے دوران مارے گئے،ڈاکوؤں کا تعلق چھوٹو گینگ سے ہے،ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر

پیر 4 مئی 2015 23:59

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 مئی۔2015ء) پنجاب پولیس نے گھوٹکی کے قریب پولیس مقابلے میں 11 ڈاکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے گھوٹکی کے علاقے رونتی اور ماچھکہ میں فضائی اور زمینی کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق تھانہ ماچھکہ کی حدود میں مقابلے کے دوران 11 ڈاکو مارے گئے جن کا تعلق چھوٹو گینگ سے ہے۔

سندھ پنجاب کے کچے میں ڈاکووٴں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ کی گئی جس کے بعد ڈاکو7 مغوی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شیلنگ میں گلوشر نامی ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔پولیس کی جانب سے گھوٹکی،کندھ کوٹ اور رحیم یار خان کے تمام راستے سیل کرکے زمینی آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں