گھوٹکی میں ڈاکووٴں کے خلاف آپریشن آخری مرحلے میں پہنچ گیا، ڈی آئی جی سکھر

منگل 19 مئی 2015 11:29

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء )ڈی آئی جی سکھر نے کہا ہے کہ گھوٹکی میں ڈاکووٴں کے خلاف آپریشن آخری مرحلے میں پہنچ گیا، رینجرز کے دستے کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سکھر کامران فضل نے ایس ایس پی آفیس گھوٹکی میں گفتگو کے دوران بتایا کہ ڈاکو پولیس کے خلاف اینٹی ائر کرافٹ گنیں اور انتہائی مہنگا اسلح استعمال کرر ہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اب رینجرز کے دستے کچے میں پہنچ گئے ہیں، جو پولیس کے ساتھ ڈاکووٴں کے خلاف آپریشن شانہ بشانہ لڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے کی چوڑائی 11کلو میٹر پر محیط ہے، مگر ہم نے ڈاکووٴں کے گرد گھیرا تنگ کر کے انہیں ایک جگہ جمع کردیا ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں