گھوٹکی کی آبادی کو بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں:وزیراعلیٰ قائم علی شاہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 جولائی 2015 14:30

سکھر + گھوٹکی (آئی پی ا ے) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گھوٹکی کے حساس قرار دیے گئے شینک بند کی حالت خراب ہونے اور مرمتی کام مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ گھوٹکی کی آبادی کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر شینک بند کو مضبوط بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے شینک بند کو بچا کہ بڑے نقصان سے بچا لیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قادرپور شینک بند اور سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آبپاشی و اطلاعات کے سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھڑو، صوبائی وزیر برائے بلدیات سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر برائے زراعت علی نواز خان مہر ، ایم پی اے سردار محمد بخش خان مہرو دیگر وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم۔ڈی سیڈا بابر علی آفندی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شینک بند پر اسپرس کا کام او۔جی۔ڈی۔سی۔ایل قادرپور گیس فیلڈ کو کروانا تھا جنہوں نے فنڈز جاری نہیں کیے ، شینک بند کو مضبوط بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سانگھڑ سے 80 لوگوں کو بلایا گیا ہے جو کہ دن رات کام کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شینک بند کو 4 کلومیٹر تک کٹاؤ پڑ گیا ہے لیکن متعلقہ محکمے کی جانب سے پتھروں کا اسٹاک نہیں رکھا گیاتھا جبکہ عملدار بھی مقرر نہیں کیے گئے گذشتہ رات انہوں نے شینک بند کی صورتحال دیکھ کر پاک فوج سے مدد طلب کی جس کے بعد پاک فوج نے شینک بند کو ٹوٹنے سے بچاکر کنٹرول سنبھال لیا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او۔جی۔ڈی۔سی۔ایل قادروپور گیس فیلڈ کے بند کی وجہ سے شینک بند پر سیلابی پانی کا دباؤ بڑھ گیا ہے ، گیس فیلڈ نے شینک بند کو مضبوط کرنے کے لیے اسپرس تیار کرنے کا کہا تھا مگر اس وقت تک انہوں نے فنڈز جاری نہیں کیے ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے شینک بند کے مرمتی کام مکمل نہ ہونے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذمیداران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی لیکن اس وقت ہنگامی صورتحال میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور حفاظتی بند کو مضبوط بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں