سندھ حکومت کاکارنامہ ،گھوٹکی میں ہزاروں سیلاب متاثرین کیلئے چاولوں کی صرف دو دیگیں بھیجی گئیں
بھوک سے جنگ لڑتے متاثرین خوراک کے حصول کیلئے آپس میں لڑ پڑے
ہفتہ 8 اگست 2015 13:40
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) مقامی رکن صوبائی اسمبلی نے سیکڑوں متاثرین کیلئے صرف 2دیگیں بھجوا دیں۔ بھوک سے جنگ لڑتے متاثرین خوراک کے حصول کیلئے آپس میں لڑ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کوئی پراسان حال نہیں، مقامی ایم پی اے نے حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے سیلاب متاثرین کیلئے دو دیگیں بھجوا دیں۔
بھوک سے بے حال متاثرین ان دو دیگوں پر ٹوٹ پڑے۔ بریانی حاصل کرنے کیلئے کئی افراد آپس میں ہی لڑ پڑے۔(جاری ہے)
سیلاب نے گھر اجاڑ دیئے، فصلیں ملیا میٹ کر دیں۔ ایسے میں بھوک نے ستایا تو پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے متاثرین کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہو گئے۔گھوٹکی میں بھی ایسی ہی صورتحال پیش آئی۔ جب مقامی ایم پی اے نے سخاوت کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہوئے سیکڑوں متاثرین کیلئے صرف دو بریانی کی دیگیں بھجوا دیں۔ بھوک سے نڈھال افراد نے جب دیگیں دیکھیں تو ان پر جھپٹ پڑے۔ بھوک سے جنگ لڑتے متاثرین آپس میں بھی گتھم گتھاہو گئے۔دیگیں لانے والی گاڑی کے آگے پیچھے سیکڑوں متاثرین بھاگتے رہے۔
گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گھوٹکی ، کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغواء 2 پولیس اہلکارسمیت 4 شہری بازیاب
گھوٹکی، ڈاکووں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے دو اہلکاروں سمیت 4 افراد بازیاب
گھوٹکی،کچے کے ڈاکوﺅں کے ہاتھوں اغواء 2پولیس اہلکار سمیت4شہری بازیاب
گھوٹکی،موٹروے ایم فائیو کے دونوں اطراف کاشت کاری پر پابندی عائد
گھوٹکی،ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 اغوا
گھوٹکی ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو مارا گیا ، ایک پولیس اہلکارشہید
گھوٹکی،خانپور مہر کے قریب سے لڑکی کی لاش برآمد، مقدمہ درج
اوتھل ،پو لیس کی کارروائی ،تین ڈکیت گرفتار ،چھینی گئی رقم ،موبائل فون برآمد کر لیا
ایس ایس پی گھوٹکی کی ہدایات پر، شہری سے رشوت لینے کے الزام میں سی آئی اے پولیس گھوٹکی کے چار پولیس اہلکار ..
گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوں سے پولیس آپریشن میں بازیاب مغوی اپنے گائوں پہنچ گیا
گھوٹکی اور کشمور میں ڈاکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیلئے آئی جی سندھ کو خط
گھوٹکی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات