سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کا لیپ ٹاپ میں بے قاعدگیوں کے خلاف مظاہرہ

جمعہ 18 ستمبر 2015 16:24

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلبہ نے وزیراعظم کی جانب سے ملنے والے لیپ ٹاپ میں بے قاعدگیوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ راجا ریاض ،علی حسن خواجہ،بدیم بلید،نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم سے ملنے والے لیپ ٹاپ میں میرٹ کے بجائے اپنے لوگوں کونوازاگیا ہے۔انہوں نے باربارشکایت کرنے کے باوجود مسئلے کوحل نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ میرٹ کی بنیاد پرلیپ ٹاپ دیئے جائیں ،اہل طلبہ کے نام لسٹ ہے انہیں لیپ ٹاپ دیئے جائیں بصورت سخت احتجاج کیاجائے گا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں