انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے قلفی فروش طالبعلم کی کہانی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 نومبر 2015 15:29
ڈہرکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 نومبر 2015 ء):انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں سکالر شپ حاصل کرنے کی ایک قلفی فروش طالبعلم کی کہانی نے نوجوان نسل کے لیے ایک مثال قائم کر دی ہے کہ اگر ہمت ہے تو انسان اپنے خوابوں کی تعبیر کر سکتا ہے ، اللہ اس کے لیے راستے خود پیدا کرے گا۔
اپنی کہانی سناتے ہوئے ذوالفقار علی چاچڑ نے بتایا کہ میں دس برس کا تھا اور قلفی فروخت کرتا تھا جب ایک دن میرے پیچھے سے ایک لڑکا آیا اور میری تمام قلفیاں لے کر بھاگ گیا، ہمارے خاندان کے اخراجات پورے کرنے کے لیے میرے والد نے قلفی کی ایک ریڑھی لگائی ، لڑکے کا تمام قلفیاں لےء کر بھاگ جانا میرے اور میرے والد کے لیے بہت بڑا نقصان تھا لیکن میں کم عمر ہونے کے سبب رونے کے علاوہ کچھ نہ کر سکا۔
(جاری ہے)
پرائمری اسکول میں مجھے اپنے گاؤں سے دو کلو میٹر کا سفر کر کے جانا پڑتا تھا لیکن کتابوں کے لیے پیسے نہ ہونے پر میں نے اپنے سینئیرز سے ایک معاہدہ کیا جس کے تحت وہ مجھے اپنی کتابیں کم قیمت پر دے دیتے تھے۔
ذوالفقار نے بتایا کہ میں نے ایک این جی او کی جانب سے چلائے جانے والی دی سیٹیزن فاؤنڈیشن اسکول میں داخلے سے قبل یہی خیال کر رکھا تھا کہ میں ایک اچھی تعلیم حاصل کر رہا ہوں لیکن آٹھویں جماعت میں داخلے کے لیے مجھ سے سیل کے متعلق پوچھا گیا جبکہ میں ا، ب اور پ کے علاوہ کچھ نہیں جانتا تھا، ذوالفقار اپنے کالج کی فیس برداشت نہیں رک سکتا تھا لیکن دی سیٹیزن فاؤنڈیشن کی جانب سے ذوالفقار کو بطور امداد کچھ رقم دی گئی جس سے اس نے اپنے گاؤں سے پینتیس کلو میٹر دور ایک کالج میں داخلہ لے لیا ۔ بعد ازاں دی سیٹیزن فاؤنڈیشن میں بنے ایک دوست نے اسے ایک ٹیلنٹ ہنٹ سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ اس کے ذریعے تمہیں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر میں سکالر شپ مل سکتی ہے، اپلائی کرنے کے بعد ٹیسٹ سے دو ہفتے قبل ذوالفقار کا بھائی انتقال کر گیا جس کے بعد ذوالفقار نے واپس جانے کا فیصلہ کیا تو اس کے دوستوں اور والد نے بھی ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا ، اخراجات نہ ہونے پر ذوالفقار کے آٹھ دوستوں نے اس کے اکاؤنٹ میں ایک نا معلوم سپانسر بن کر رقم جمع کروانی شروع کر دی اور پھر خوش قسمتی سے ذوالفقار نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر کی سکالر شپ حاصل کر لی جس کے بعد اسے آئی بی اے سکھر کے اسٹوڈنٹ باڈی کا وائس پریذیڈنٹ متعین کر دیا گیا ، ذوالفقار کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ساری عمر اللہ کے سوا کسی سے مدد طلب نہیں کی ، اور میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہو کر اپنے وسائل کے استعمال سے اپنے گاؤں میں بھی ایک اسکول بناؤں گا، لیکن اس کے لیے میں اپنے گاؤں کے وڈیرے سے ہرگز مدد نہیں لوں گا۔ کیونکہ مجھے خود پر یقین ہے کہ کامیابی میرے قدم چومے گی۔ذوالفقار علی چاچڑ ڈہرکی سے 25 کلو میٹر دور امن چاچڑ گاؤں کا ایک رہائشی اور غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا نوجوان ہے جس کی زندگی ان تمام طلبا کے لیے مثال ہے جو وسائل ہونے کے باوجود ان کی نہ تو قدر کرتے ہیں اور نہ ہیں زندگی میں کچھ بن پاتے ہیں۔
گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گھوٹکی ، کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغواء 2 پولیس اہلکارسمیت 4 شہری بازیاب
گھوٹکی، ڈاکووں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے دو اہلکاروں سمیت 4 افراد بازیاب
گھوٹکی،کچے کے ڈاکوﺅں کے ہاتھوں اغواء 2پولیس اہلکار سمیت4شہری بازیاب
گھوٹکی،موٹروے ایم فائیو کے دونوں اطراف کاشت کاری پر پابندی عائد
گھوٹکی،ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 اغوا
گھوٹکی ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو مارا گیا ، ایک پولیس اہلکارشہید
گھوٹکی،خانپور مہر کے قریب سے لڑکی کی لاش برآمد، مقدمہ درج
اوتھل ،پو لیس کی کارروائی ،تین ڈکیت گرفتار ،چھینی گئی رقم ،موبائل فون برآمد کر لیا
ایس ایس پی گھوٹکی کی ہدایات پر، شہری سے رشوت لینے کے الزام میں سی آئی اے پولیس گھوٹکی کے چار پولیس اہلکار ..
گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوں سے پولیس آپریشن میں بازیاب مغوی اپنے گائوں پہنچ گیا
گھوٹکی اور کشمور میں ڈاکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیلئے آئی جی سندھ کو خط
گھوٹکی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت