ایم کیو ایم کے سینیٹرز کے استعفے موصول ہوگئے ، ان پر آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ، استعفے منظور کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سمیت کسی سے کوئی مشاورت نہیں کروں گا

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت

بدھ 12 اگست 2015 22:54

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء ) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سینیٹرز کے استعفے موصول ہوگئے ہیں ، ان پر آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ، استعفے منظور کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سمیت کسی سے کوئی مشاورت نہیں کروں گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے چیمبر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سینیٹرز کے استعفے موصول ہوئے ہیں ، ان پر ضروری کارروائی کی جارہی ہے ، استعفوں کو قبول کرنے سے قبل آئین کے آرٹیکل 64 اور رولز 18 کے تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی سمیت کسی سے کوئی مشاورت نہیں کی جائے گی ، اگر استعفے قبول کیے گئے تو خالی ہونیوالی نشستوں پر الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا جائے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں