ڈ پٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضےٰ جاوید عباسی اپنے وعدوں سے مکر گئے

ماڑی ایبٹ آباد کے علیل رہائشی کی بیماری کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے اور مالی مدد کرنے کا وعدہ ایفا کرنا بھول گئے

بدھ 12 اگست 2015 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضےٰ جاوید عباسی اپنے ہی کئے ہوئے وعدوں سے مکر گئے، غلام مرتضیٰ ساکن ماڑی ایبٹ آباد سے انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اسے نوکری دیں گے، اس کی بیماری کا سارا خرچ ایک سال تک اٹھائیں گے اور ساتھ ساتھ مالی مدد بھی کرتے رہیں گے، مگر 2سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود غلام مرتضیٰ ڈپٹی سپیکر کے وعدوں کے ایفاء ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے یہ بتایا کہ دو سال قبل ٹریفک حادثے میں غلام مرتضیٰ شدید زخمی ہو گئے تھے اور اس حادثے میں ان کی والدہ، پھوپھی اور ساس جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے وعدہ کیا تھا کہ غلام مرتضیٰ کا ایک سال کا خرچہ اور صحت یاب ہونے پر اس کو نوکری اور مالی دد بھی کرے گا مگر دو سال کا عرصہ بیت گیا اور غلام مرتضیٰ سے کئے گئے ڈپٹی سپیکر کے وعدے ایفاء نہ ہو سکے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں