فاسٹ باؤلر شعیب اختر 40برس کے ہو گئے

جمعرات 13 اگست 2015 12:34

فاسٹ باؤلر شعیب اختر 40برس کے ہو گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے فزشتہ روزاپنی 40 ویں سالگرہ منا ئی۔ لیجنڈ کرکٹر اپنی تیز ترین باؤلنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں منفرد شہرت رکھتے ہیں۔ شعیب اختر 13 اگست 1975 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر آج اپنی زندگی کی 40 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے منفرد طرز باؤلنگ کی وجہ سے شعیب اختر کو پوری دنیا میں شہرت حاصل ہے۔ سٹار پیسر نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 29 نومبر 1997 کو ویسٹ انڈیز کے خلا ف میچ کھیل کر کیا جبکہ ون ڈے کیرئیر کا آغاز 28 مارچ 1998 کو زمبابوے کے ساتھ میچ کھیل کر کیا۔ لیجنڈ کرکٹر نے 46 انٹرنیشنل ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 178 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 163 ون ڈے میچز کھیل کر 247 وکٹیں اپنے نام کیں۔ دنیا بھر سے ہزاروں مداح آج بھی کھیل کے میدان میں فاسٹ باؤلر کی باؤلنگ دیکھنے کو ترستے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں