یوم آزادی، جڑواں شہروں میں موبائل سروس کل جزوی طور پر بند رہے گی

اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کے اہلکار تعینات

جمعرات 13 اگست 2015 12:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) یوم آزادی پاکستان کے موقع پر 14 اگست کو جڑواں شہروں میں موبائل سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ملک بھر کے مختلف شہروں میں 14 اگست کے حوالے سے جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہو گی جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی وفاقی سطح پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے اور 14 اگست کے حوالے سے جڑواں شہروں کے باسی مختلف تفریح مقامات کا رخ کرتے ہیں اور اس حوالے سے سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے اکثر مقامات پر موبائل سروس کو جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ روز بھی موبائل سروس بند کرنے کی ریہرسل کی گئی تھی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کے اہلکار تعینات ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں