ارکان اسمبلی کے پاس کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق موجود ہے، صوبائی حکومتیں لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 13 اگست 2015 14:32

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کے پاس کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق موجود ہے، صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے انہیں بھی دھمکیاں ملی ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آپ کے پاس قانونی چارہ جوئی کا حق بھی ہے اور صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ آپ کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں