اولپنڈی میں زیر تعمیر ہسپتال پر دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے آئندہ منگل تک کوئی حل نکل آئے گا،وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد کی یقین دہانی

جمعرات 13 اگست 2015 14:32

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے یقین دلایا ہے کہ راولپنڈی میں زیر تعمیر ہسپتال پر دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے آئندہ منگل تک کوئی حل نکل آئے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ اربوں روپے کی زمین خالی کرا کے ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا، اس پر 9 فیصد کام مکمل ہے، اگر رقم نہ ملی تو لوگ قبضہ کر لیں گے۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے یقین دلایا کہ منگل کو اس حوالے سے میں یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں